مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن غزہ پہنچ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے وفد کی قیادت عالمی جنگوں کے تحقیقات کرنے والے سابق اٹارنی جنرل”رچرڈ گولڈ سٹون“ کررہے ہیں۔وفدتقریبا ایک ہفتے کے قیام کے دوران گذشتہ برس دسمبر میں غزہ پراسرائيل کی طرف 22 روزہ مسلط جنگ کی تحقیقات کرے گا۔ فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے عالمی ادارے کے تحقیقاتی وفد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ادھر اسرائیل نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی غزہ آمد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن یک طرفہ تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ کسی قسم کے تعاون سے انکار کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ